Thursday, May 07, 2026
 

نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا غیر قانونی کال سینٹر کے خلاف کریک ڈاون

 



نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے کراچی میں غیر قانونی کال سینٹر کے خلاف کریک ڈاون کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی شہریوں سے فراڈ کرنے والا منظم نیٹ ورک پکڑا گیا ہے۔ ڈی ایچ اے فیزٹو ایکسٹیشن میں جعلی کال سینٹر سے 7 ملزمان گرفتار ہوئے۔ ملزمان جعلی بینک نمائندے بن کر حساس معلومات چرالیتے تھے۔ ملزمان اسپوفنگ کے ذریعے بینک افسر بن کر شہریوں کو لوٹتے تھے۔ کارروائی کے دوران ہزاروں غیر ملکی شہریوں کا بینکنگ ڈیٹا بھی برآمد ہوا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 10 لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد ہوئے۔ ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل