Thursday, May 07, 2026
 

ناقص فیلڈنگ یا میچ فکسنگ؟ تنازعات میں گھری آئی پی ایل میں ایک اور نیا تنازع

 



مسلسل تنازعات میں گھری آئی پی ایل میں ایک اور نیا تنازع سر اٹھانے لگا۔ ابتدائی سیزن سے میچ فکسنگ اور کالے جادو سمیت کئی بڑے اسکینڈلز کی زد میں رہنے والی آئی پی ایل کے رواں سیزن میں بھی میچ فکسنگ کی بازگشت سنائی دینے لگی۔ گزشتہ روز سن رائزرز حیدرآباد اور پنجاب کنگز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں تین انتہائی آسان کیچز ڈراپ کیے جانے پر شکوک شبہات بڑھنے لگے۔ Fixing ?? ???????? pic.twitter.com/IO8SwJHpxz — lndian Sports Netwrk (@IS_Netwrk29) May 6, 2026 سوشل میڈیا صارفین نے اسے میچ فکسنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم جانتے ہیں یہ فکس ہے لیکن گزشتہ سیزن میں کھلاڑیوں نے زیادہ اچھی اداکاری کی تھی‘۔ صارفین کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو یہی ہدایات دی جاتی ہیں کیونکہ انتظامیہ ہائی اسکورنگ میچز چاہتی ہے۔ Fixing? Fix Premier League? pic.twitter.com/lKJ8dIpyf8 — Utkarsh_ ???????? (@shuklaU_spn) May 6, 2026 یاد رہے کہ آئی پی ایل کے رواں سیزن میں پہلے ہی کالا جادو، چائلڈ لیبر، ڈریسنگ روم میں ویپ پینے جیسے شرمناک تنازعات سامنے آچکے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل