Thursday, May 07, 2026
 

اسلام آباد؛ مشکوک دستاویزات پر افغانستان جانیوالی خاتون مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا

 



ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی  کرتے ہوئے افغانستان جانے والی فاطمی نامی خاتون مسافر  کو مشکوک دستاویزات کی بنیاد پر آف لوڈ کر دیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق خاتون مسافر کام ایئر کی پرواز RQ-928 کے ذریعے افغانستان روانہ ہو رہی تھی ، دورانِ امیگریشن کاؤنٹر اسٹاف نے اسے سیکنڈری پروفائلنگ کے لیے ریفر کیا۔ تفصیلی جانچ پڑتال کے دوران خاتون مسافر کے افغان پاسپورٹ اور شناختی دستاویزات مشکوک پائے گئے جبکہ نیشنل اسٹیٹس بھی مشتبہ قرار دیا گیا، ایف آئی اے امیگریشن نے  خاتون مسافر کو آف لوڈ کرتے ہوئے پاسپورٹ، شناختی کارڈ اور موبائل فون قبضے میں لے لیا۔ ترجمان کے مطابق مزید قانونی کارروائی  کے لیے خاتون مسافر  کو انسداد انسانی اسمگلنگ سیل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل