Loading
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ٹو میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو نجی کمپنی کے رائیڈر سے 20 لاکھ روپے نقدی سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق موٹر سائیکل سوار نجی کمپنی کا رائیڈر صدر میں قائم نجی بینک سے 20 لاکھ روپے کی رقم نکلوا اپنے دفتر جا رہا تھا کہ تعاقب میں آنے والے ڈاکو موقع پاتے ہی موٹر سائیکل سوار رائیڈر سے اسلحے کے زور پر 20 لاکھ روپے رقم سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہوگئے۔
ڈاکوؤں کی لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ایک ڈاکو ہیلمٹ اور دوسرے نے چہرے پر ماسک لگایا ہوا تھا، فوٹیج میں ڈاکوؤں کو لوٹ مار کر کے فرار ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس حوالے سے ایس ایچ او ڈیفنس اشرف جوگی کا کہنا تھا کہ واردات میں ملوث ڈاکوؤں کی نشان دہی ہوگئی ہے جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا اور اس حوالے سے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل