Thursday, May 07, 2026
 

پاکستان کو ایل این جی اسپاٹ کارگوز کیلئے بولیاں موصول

 



پاکستان ایل این جی لمٹیڈ کو  اسپاٹ کارگوز کے لیے بولیاں موصول ہوگئی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ پی ایل ایل کو 16.98 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک کی بولی موصول ہوئی ہے اور ٹوٹل انرجیزگیس اینڈ پاور نے 24 سے 26 مئی کے لیے سب سے کم بولی جمع کرائی ہے۔ ذرائع  نے بتایا کہ مجموعی طور پر 6 کمپنیوں نے اسپاٹ کارگوز کے لیے بولیاں جمع کرائی تھیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ایل ایل کو 12 سے 14 مئی کے عرصے کے لیے 17.28 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی موصول ہوئی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اسپاٹ کارگوز کی بولیوں کے لیے حتمی فیصلہ پی ایل ایل بورڈ کرے گا۔ قبل ازیں پاکستان ایل این جی لمیٹڈ بورڈ نے اسپاٹ ایل این جی کارگو خریدنے کی منظوری دی تھی اور 27 اپریل سے 14 مئی کے دوران تین ایل این جی کارگوز کے لیے بولیاں طلب کی تھی جبکہ یکم سے 7 مئی اور 8 سے 14 مئی کے لیے آنے والی بولیوں کو منظور نہیں کیا گیا تھا۔ پی ایل این جی کو یکم تا 7 مئی کے لیے کارگو کی بولی 18.5 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو اور 8 تا 14 مئی کے لیے 17.99 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو کی پیش کش کی گئی تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل