Saturday, May 09, 2026
 

کراچی؛ سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں متعدد افراد زخمی

 



سپر ہائی وے لکی سیمنٹ فیکٹری کے قریب ٹریفک حادثے کے دوران 5 افراد زخمی ہوگئے۔ ایدھی حکام کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ شہزور ٹرک اور پک اپ گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔ واقعے کے بعد نوری آباد پولیس نے جائے وقوع پہنچ کر شواہد جمع کیے، تاہم حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی شناخت تاحال نہیں کی جاسکی ہے۔ زخمی ہونے والے تمام افراد شہزور اور پک اپ میں سوار افراد بتائے جارہے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل