Loading
جنوبی کوریا میں آبنائے ہرمز کی کشیدہ صورتحال کے باوجود خام تیل لے جانے والا پہلا جہاز پہنچ گیا جس کے بعد ملک میں توانائی سپلائی سے متعلق خدشات میں کچھ کمی دیکھی جا رہی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مالٹا کے پرچم بردار آئل ٹینکر اوڈیسا کو جمعہ کی صبح جنوبی کوریا کے شہر سیوسان کے ساحلی علاقے کے قریب دیکھا گیا۔
رپورٹس کے مطابق جہاز تقریباً 10 لاکھ بیرل خام تیل لے کر پہنچا ہے۔ یہ جہاز ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں نافذ ناکہ بندی کے دوران اس اہم بحری راستے سے گزر کر جنوبی کوریا پہنچنے والا پہلا آئل ٹینکر قرار دیا جا رہا ہے۔
توانائی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس شپمنٹ کی آمد سے جنوبی کوریا میں تیل کی سپلائی اور توانائی تحفظ سے متعلق خدشات میں کمی آئے گی، خاص طور پر ایسے وقت میں جب امریکا اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ کشیدگی کے باعث عالمی تیل سپلائی متاثر ہو رہی ہے۔
صنعتی ذرائع کے مطابق جہاز میں موجود خام تیل کو ریفائنری میں پراسیس کرنے کے بعد مقامی مارکیٹ میں پیٹرول، ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی صورت میں فراہم کیا جائے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اوڈیسا نامی جہاز نے 17 اپریل کو آبنائے ہرمز عبور کی تھی، جب ناکہ بندی میں مختصر نرمی دیکھی گئی تھی۔
(LEAD) S. Korean ship damaged by fire in Strait of Hormuz arrives at Dubai port https://t.co/0brv3346hd
— Yonhap News Agency (@YonhapNews) May 7, 2026
دوسری جانب جنوبی کوریا کی خبر ایجنسی یونہاپ نے رپورٹ کیا کہ حالیہ دنوں میں متحدہ عرب امارات کے قریب دھماکے اور آگ سے متاثر ہونے والا جنوبی کوریائی جہاز بھی دبئی بندرگاہ پہنچ گیا ہے۔
حکام کے مطابق دھماکے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کی جائیں گی، جبکہ جنوبی کوریا نے تحقیقات مکمل ہونے تک کسی بھی الزام پر حتمی رائے دینے سے گریز کیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل