Friday, May 08, 2026
 

میرپور ٹیسٹ: کپتان نجم الحسن کی سنچری، پہلا روز بنگلادیش کے نام

 



پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز بنگلادیشی بلے بازوں نے اپنی جم کر بیٹنگ کی اور ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔ میرپور ڈھاکا میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو ابتدائی 2 وکٹیں 31 رنز پر گر گئیں۔ محمود الحسن جوئے 8 اور شادمان اسلام 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تاہم مومن الحق نے کپتان نجم الحسن شنتو کے ہمراہ تیسری وکٹ پر 170 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو مشکل سے نکال دیا۔ نجم الحسن شنتو 101 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو مومن الحق (91)نے مشفق الرحیم کے ہمراہ چوتھی وکٹ پر 75 رنز کی مزید شراکت قائم کی۔ کھیل کے اختتام تک بنگلادیش نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 301 رنز بنالیے۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی، شاہین آفریدی، محمد عباس اور نعمان علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل