Loading
النصر کے پرتگالی سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے فٹبال کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پرتگالی سپر اسٹار تین مختلف بڑی قومی لیگز میں 100 یا اس سے زائد گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں۔
رونالڈو نے یہ تاریخی سنگ میل النصر کی الشباب کے خلاف 2-4 کی کامیابی کے دوران عبور کیا۔
میچ کے 75ویں منٹ میں سادیو مانے کے پاس پر رونالڈو نے گیند جال میں پہنچائی جو سعودی پرو لیگ کے 105 میچز میں ان کا 100واں گول تھا۔
✨???????? Cristiano Ronaldo’s 100th Saudi Pro League goal in 105 games wearing Al Nassr shirt.@Rtiban1 ???? pic.twitter.com/kYr74O6APd
— Fabrizio Romano (@FabrizioRomano) May 7, 2026
اس سے قبل وہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے پریمیئر لیگ میں 103 اور ریال میڈرڈ کی جانب سے لالیگا میں 311 گول کر چکے ہیں۔
رونالڈو اٹلی کی سیری اے میں بھی 81 گول اسکور کر چکے ہیں اور چار مختلف لیگز میں گولڈن بوٹ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بھی ہیں۔
واضح رہے کہ النصر اس وقت سعودی پرو لیگ میں سرفہرست ہے اور ٹیم کو امید ہے کہ رونالڈو انہیں اس سیزن میں لیگ ٹائٹل اور اے ایف سی چیمپئنز لیگ ٹو کا ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل