Loading
پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان سے موازنہ کیے جانے پر ردعمل دے دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رجب بٹ نے حالیہ انٹرویو میں واضح کیا کہ انہیں کبھی یہ غلط فہمی نہیں رہی کہ ان کا مقابلہ سلمان خان جیسے بڑے اداکار سے کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نویں جماعت کے دوران وہ سلمان خان سے متاثر ضرور ہوئے تھے اور ان کی نقل کرتے ہوئے کان چھدوائے اور باڈی بلڈنگ کا شوق اپنایا، تاہم یہ محض ایک وقتی اثر تھا۔
رجب بٹ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو دراصل ایک سادہ میٹ اینڈ گریٹ کا حصہ تھی جہاں مداح ان کا نام پکار رہے تھے اور وہ صرف جواب میں ہاتھ ہلا رہے تھے لیکن لوگوں نے اسے سلمان خان کی نقل قرار دے کر مجھے ٹرول کرنا شروع کردیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سلمان خان کا ایک الگ مقام اور میرا ان کے ساتھ کوئی موازنہ بنتا ہی نہیں تاہم اس کے باوجود مجھے سوشل میڈیا پر ٹرول کیا گیا۔ لگتا ہے کہ لوگوں کے پاس کرنے کو اور کچھ نہیں ہے اسی لیے وہ ایسی باتیں کرتے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل