Loading
سابق ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال کی ایک پوسٹ نے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا طوفان برپا کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ گزشتہ روز میرپور میں شروع ہوا تاہم اس میں غیر متوقع طور پر بابر اعظم پلیئنگ الیون میں شامل نہیں ہیں۔
میچ کے آغاز سے دو روز قبل سے یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ بنگلادیش اسپن وکٹ کے بجائے سیم بولرز کے لیے مددگار گرین وکٹ بنائے گا اور ایسے میں پاکستان ٹیم میں کس کو کھلانا ہے اور کسے نہیں اس پر بہت سوالات ہو رہے تھے۔
پھر میچ کے آغاز سے ایک روز قبل یعنی بدھ کو یہ خبر سامنے آئی کہ بابر اعظم انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔
پاکستان اس میچ میں تین فاسٹ بولرز اور دو ڈیبیوٹنٹ بلے بازوں کے ساتھ میدان میں اترا ہے۔
اب سابق ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال نے بابر اعظم کا نام لیے بغیر ذومعنی پوسٹ کرکے نئے سوالات کھڑے کردیے ہیں۔
فیصل اقبال نے کہا کہ ’بڑے بڑے بھگوڑے بیٹر میں نے اپنے پاکستان ٹیم کے کھیلنے کے دور میں دیکھے ہیں جو گرین پچ دیکھ کر اپنی ایوریج خراب نہ ہونے کے لیے فیک انجری کا بہانا بنا کر ایکٹنگ کر کے بیٹھ جاتے تھے فٹبال کھیلتے ہوئے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’پھر مجھے گرین پچ پر فیل ہونے کے لیے بیجتے تھے مگر عزت اور ذلت اللّٰہ کے ہاتھ میں اور پرفارمنس سب کے سامنے ہے اور پھر اپنی گروپنگ کی پاور استعمال کر کے پرفارمنس کے باجوود بھی ڈراپ کر دیتے تھے۔
https://www.facebook.com/faisaliqbalfan/posts/%D8%A8%DA%91%DB%92-%D8%A8%DA%91%DB%92-%D8%A8%DA%BE%DA%AF%D9%88%DA%91%DB%92-%D8%A8%DB%8C%D9%B9%D8%B1-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%86%DB%92-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%D9%BE%D8%A7%DA%A9%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%86-%D9%B9%DB%8C%D9%85-pakistan-cricket-team-%DA%A9%DB%92-%DA%A9%DA%BE%DB%8C%D9%84%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%AF/1485512263039476/
سوشل میڈیا پر ان کی اس پوسٹ کو بابر اعظم کی انجری کی خبر سے جوڑا جارہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل