Saturday, May 09, 2026
 

پاکستان کے مضبوط دفاع کے سامنے بھارت بےبس،  گمراہ گن پروپیگنڈا بے نقاب

 



پاکستانی افواج کی کاری ضرب کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر مضحکہ خیز الزامات پر اتر آیا۔ پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں آپریشن سندور کے دوران بھارتی میڈیا نام نہاد بھارتی دفاعی برتری دکھا کر عوام کو بےوقوف بناتا رہا۔ معرکہ حق میں بدترین ہزیمت کےدوران مودی سرکار نے امرتسر پرپاکستانی میزائل حملوں کا بےبنیاد الزام لگا دیا۔  پاکستان نے امرتسر میں پاکستانی میزائل حملوں کے جعلی بھارتی بیانیہ کا ٹھوس شواہد کیساتھ پردہ چاک کر دیا۔ پاکستان دفترخارجہ نے مضحکہ خیز بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سختی سے تردید کر دی۔  ڈی جی آئی ایس پی آر نے 9 مئی 2025 کو پریس کانفرنس میں بھارتی جھوٹ کو ثبوتوں کیساتھ بے نقاب کیا۔ پاک فضائیہ نے عالمی میڈیا کے سامنے زمینی حقائق کی بنیاد پر بھارتی پروپیگنڈا کا پردہ فاش کیا۔ سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بھی امرتسر میں گرنے والے میزائل کو بھارتی ساختہ قرار دیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل