Loading
لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں راہگیر خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور فحش حرکات کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ٹریس کرتے ہوئے ضلع گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون گھر سے ڈیوٹی کے لیے جا رہی تھی کہ ملزم نے پیچھے سے آ کر نازیبا حرکت کی اور موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو واردات کے بعد بھاگتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، جس کی بنیاد پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ایس پی اسد علی نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کیس انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل