Loading
عیدالاضحیٰ کی آمد آمد ہے، ایک جانب دنیا بھر سے عازمین حج سعودی عرب پہنچ رہے ہیں تو دوسری جانب قربانی اور دیگر معمولات کی تیاریاں بھی عروج پر ہیں۔
عید الفطر اور عید الاضحیٰ مسلمانوں کے وہ دو تہوار ہیں جس میں ایثار قربانی اور توکل کا درس ملتا ہے۔ ہر مسلم ملک اپنے علاقائی ثقافت کے ساتھ اسے مناتا ہے اور حکومتیں تعطیلات کا اعلان کرتی ہیں۔
بنگلادیش کی نئی حکومت نے وزیراعظم طارق رحمان کی صدارت میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں عید الاضحیٰ 2026 کے موقع پر 7 روزہ تعطیلات کا فیصلہ کیا۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 25 مئی بروز پیر سے 31 مئی بروز اتوار تک جاری رہیں گی۔
تاہم اس طویل چھٹی کے باعث ہفتہ 23 مئی کی معمول کی سرکاری تعطیل منسوخ کردی گئی ہے جبکہ سرکاری دفاتر 23 اور 24 مئی کو بھی کھلے رہیں گے تاکہ دفتری امور متاثر نہ ہوں۔
حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ عید کے دوران عوام کو بہتر سفری اور انتظامی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے مختلف اداروں کو ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
دوسری جانب عید خریداری کے پیش نظر ملک بھر میں مارکیٹوں اور شاپنگ سینٹرز کے اوقات بھی رات 10 بجے تک بڑھا دیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو خریداری میں آسانی ہو۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل