Loading
صوابی میں طوفان باد و باراں کے دوران آسمانی بجلی گرنے اور دیگر واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے۔
ضلع صوابی میں اتوار کی شام گرج چمک کے ساتھ بارش برسی اور آندھی چلی، مختلف مقامات پر دیواریں گرنے سے کئی افراد زخمی ہو گئے، علاقہ ترلاندی میں ایک مکان پر آسمانی بجلی گرنے سے انوسٹی گیشن صوابی کا اہلکار نعیم خان موقع پر جاں بحق جبکہ اس کے دو بھائی طیب اور ظریف شدید زخمی ہو گئے۔
علاقہ باجا میں مکان کی دیوار گرنے سے 45 سالہ خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئی، موضع شیوہ میں دیوار گرنے سے ایک نوجوان، یارحسین میں بورڈ گرنے سے دو افراد، کالو خان میں سولر گرنے سے بچہ زخمی ہو گیا۔
ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل