Loading
نئے وفاقی بجٹ پر مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف کا وفد آج پاکستان پہنچے گا، جس کے بعد کل سے باضابطہ بات چیت کا آغاز ہوگا۔
آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان بجٹ مذاکرات کل سے شروع ہوں گے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیا وفاقی بجٹ آئی ایم ایف شرائط اور مشاورت سے تیار کیے جانے کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ نے بجٹ تجاویز اور سفارشات کی تیاری تیز کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ ایک ہفتے تک مذاکرات جاری رہنے کا امکان ہے۔
مذاکرات کے دوران ٹیکس اہداف، ترقیاتی اخراجات اور مالی نظم و ضبط پر اہم بات چیت ہوگی۔ اس کے علاوہ حکومتی اخراجات اور بجٹ خسارہ کم کرنے کے لیے تجاویز بھی زیر غور آئیں گی۔
نئے مالی سال کے لیے ٹیکس اصلاحات پر بھی آئی ایم ایف سے مشاورت ہوگی۔ اس دوران عالمی مالیاتی ادارے کے وفد کے ساتھ معاشی اہداف اور ریونیو بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل