Tuesday, May 12, 2026
 

سمپسن کارٹون میں برسوں پہلے ہنٹا وائرس سے متعلق کیا دکھایا گیا تھا؟

 



معروف امریکی کارٹون سیریز دی سمپسن ایک بار پھر خبروں میں ہے جہاں سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ گردش کر رہا ہے کہ اس نے ہنٹا وائرس کے حالیہ واقعے کی برسوں پہلے پیشگوئی کردی تھی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک کروز شپ پر ہنٹا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد صارفین نے دعویٰ کیا کہ سمپسنز کے ایک پرانے ایپی سوڈ میں اسی طرح کی صورتحال دکھائی گئی تھی۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 2012 میں نشر ہونے والے سیزن 23 کے ایک ایپی سوڈ میں کروز شپ پر وائرس پھیلنے کا منظر دکھایا گیا تھا، جس کے بعد یہ بحث چھڑ گئی کہ آیا یہ محض اتفاق ہے یا واقعی پیشگوئی۔ حیران کن طور پر حقیقی ہنٹا وائرس کیسز اور کارٹون میں دکھائی گئی صورتحال میں واضح مماثلت موجود ہے۔ جس سے سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ تاہم فیکٹ چیک رپورٹس کے مطابق یہ دعویٰ درست نہیں۔ مذکورہ ایپی سوڈ میں وائرس حقیقی نہیں تھا بلکہ کہانی کے مطابق سمپسن نے خود جعلی وائرس کی خبر پھیلائی تھی تاکہ وہ اپنی چھٹیاں لمبی کرسکے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چونکہ یہ شو کئی دہائیوں سے نشر ہو رہا ہے، اس لیے بعض اوقات اس کے مناظر حقیقی واقعات سے ملتے جلتے نظر آتے ہیں۔   

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل