Tuesday, May 12, 2026
 

کراچی؛ انکل سریا اسپتال کے قریب فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی، سامان جل کر خاکستر

 



گارڈن کے قریب انکل سریا اسپتال کے نزدیک واقع لاکھانی مارکیٹ کی بیسمنٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ بجھانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے تاکہ دوبارہ آگ بھڑکنے کے خدشے کو ختم کیا جا سکے۔ ترجمان 1122 کے مطابق آگ بجھانے کی کارروائی میں 10 سے زائد فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا جبکہ شدید دھوئیں اور اندھیرے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ میز نائن فلور پر لگی جس نے بیسمنٹ اور فرسٹ فلور کو بھی متاثر کیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ عمارت کی بیسمنٹ اور میز نائن فلور پر فرنیچر کی دکانیں اور کارخانے قائم تھے جہاں بڑی مقدار میں سامان موجود تھا جو آگ کی لپیٹ میں آگیا۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ لاکھانی مارکیٹ میں زیادہ تر فرنیچر کا کام کیا جاتا ہے جبکہ عمارت کی بالائی منزلوں پر رہائشی فلیٹس بھی موجود ہیں۔ حکام کے مطابق واقعے میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل