Loading
ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز آباد نے وفاقی آئینی عدالت کے کراچی میں غیر قانونی تعمیرات، رہائشی پلاٹوں کمرشل تبدیلی پر پابندی کے فیصلے پر خیر مقدم کیا ہے۔
آباد کے چیئرمین حسن بخشی کے مطابق کراچی میں لیگل کمرشلائزیشن بند ہونے سے غیرقانونی پورشن مافیا سرگرم رہا جبکہ ملک بھر میں اسکے برعکس قانونی کمرشلائزیشن کھلی رہی ہے، لیگل کمرشلائزیشن سے متعلق کیس سال 2019 سے عدالت میں زیرِ التوا تھاجس کا فیصلہ 7سال بعد 2026 میں آیا، اگر عدالتوں میں فیصلے بروقت ہوں گے تو ملک کی معیشت کا پہیا چلتا رہے گا۔
حسن بخشی نے کہا کہ پارکس، مساجد اور ہسپتالوں جیسے ایمنٹی پلاٹس کی کمرشل کنورژن کسی صورت نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں بدامنی کے کیسز میں عدالتوں میں سی ایم اے دائر کی جاتی رہیں، جس سے شہری کئی کئی سال مشکلات اور غیر یقینی صورتحال کا شکار رہے۔
عدالتی فیصلے کے بعد جوڈیشل پراسیس دوبارہ بحال ہوگیا ہے جو خوش آئند فیصلہ ہے، وفاقی آئینی عدالت کے فیصلے کے بعد اپنے تمام ممبران کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل