Loading
آئی ایم ایف نے تجارت اور مشکوک لین دین پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے قبل حکومت کو منی لانڈرنگ کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں کے دوران آئی ایم ایف نے حکومت پر ٹریڈ بیسڈ منی لانڈرنگ کے خلاف فوری اور موٴثر اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔
آئی ایم ایف نے تجارت کی آڑ میں منی لانڈرنگ روکنے، بینی فیشل اونرشپ کی معلومات کے تبادلے میں موجود خامیاں دور کرنے اور مالیاتی نگرانی کا نظام مزید سخت بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
عالمی مالیاتی ادارے نے بینکاری شعبے، غیر مالیاتی کاروباری اداروں اور مختلف شعبوں میں مشکوک لین دین کی نگرانی پر بھی تشویش کا اظہار کیا جبکہ بعض شعبوں میں کالے دھن اور غیر ٹیکس شدہ سرمایہ کاری کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل