Tuesday, May 12, 2026
 

کیمبرج کا ریاضی کا پرچہ ایک بار پھر آؤٹ ہوگیا

 



کیمبرج کا ریاضی کا پرچہ ایک بار پھر آؤٹ ہوگیا، 12 مئی کی دوپہر ہونے والا پرچہ شروع ہونے سے قبل ہی سوشل میڈیا کی زینت بن گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آج کیمبرج کے امتحان میں طلبا جب کمرہ امتحان میں گئے تو وہی پرچہ سامنے آیا جو کئی گھنٹے پہلے سوشل میڈیا پر موجود تھا۔ آئی بی سی سی اسلام آباد کے حکام نے بھی پرچہ آؤٹ ہونے کی تصدیق کردی۔ قبل ازیں ریاضی اے لیول کا پرچہ 29 اپریل کو آؤٹ ہوا تھا جسے دوبارہ لینے کا اعلان کیا گیا، 7 مئی کو اعلان کیا گیا کہ ریاضی کا آؤٹ شدہ پرچہ 9 جون کو دوبارہ ہوگا اور اب 12 مئی کو ریاضی اے لیول کا پورا پرچہ پھر آؤٹ ہوا ہے۔ امتحانات کے دوران کچھ پرچے جزوی طور پر آؤٹ ہوئے، آج کا پرچہ آؤٹ ہونے پر فوری طور پر کیمبرج کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل