Tuesday, May 12, 2026
 

عید الاضحیٰ، حکومت کا مئی کی تنخواہیں و پنشن قبل از وقت دینے کا فیصلہ

 



وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسلم سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو سہولت فراہم کرنے کے لیے مئی کی تنخواہیں، الاوٴنسز اور پنشن قبل از وقت ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت خزانہ نے اس حوالے سے مراسلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ 27 یا 28 مئی 2026ء کو متوقع ہے جس کا حتمی انحصار ذوالحجہ کا چاند نظر آنے پر ہوگا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مسلم سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو مئی 2026ء کی تنخواہیں، الاوٴنسز اور پنشن 22 مئی 2026ء بروز جمعہ جاری کر دی جائیں تاکہ عید کی تیاریوں کے سلسلے میں انہیں بروقت مالی سہولت میسر آ سکے۔ وزارتِ خزانہ نے اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو ضروری اقدامات کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل