Tuesday, May 12, 2026
 

پنشنرز کے زندہ ہونے کی تصدیق کیلیے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ لانے کا فیصلہ

 



وفاقی حکومت نے ملک بھر کے 17 لاکھ پنشنرز کی سہولت کے لیے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارتی( نادرا) کے تیار کردہ نظام کی مدد سے اب پنشنرز کی بائیو میٹرک اور چہرے کی شناخت سے زندہ ہونے کی تصدیق کی جائے گی جس کے لیے اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو نادرا سسٹم سے منسلک ہونے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق پنشنرز کی تصدیق کے لیے فنگر پرنٹ اور چہرہ شناسی استعمال ہوگی، پروف آف لائف کے لیے پنشنرز کو ایپ کی سہولت دینے کا پلان ہے، پنشنرز کے لیے ایپ بیسڈ پروف آف لائف نظام لانے پر کام جاری ہے۔ شفافیت کے لیے نادرا کی ای سہولت ایپ سے پنشن تصدیق ممکن ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کو نادرا سے انٹیگریشن کی ہدایت کردی ہے، پنشن کی ادائیگی سے پہلے نادرا ریکارڈ سے اہلیت چیک ہوگی، بینک پنشن ادائیگی جاری رکھیں گے، صرف تصدیق کا نظام ڈیجیٹل ہوگا، وزیراعظم آفس کی ہدایات پر پنشنرز کے لیے نیا ڈیجیٹل نظام تیار کیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل