Tuesday, May 12, 2026
 

خاتون ڈرگ ڈیلر انمول پنکی کی دھمکی آمیز آڈیو سامنے آگئی

 



پاکستان میں مبینہ طور پر ڈرگ فروخت کرنے والی ملزمہ انمول عرف پنکی کی ماضی میں لیک ہونے والی مبینہ آڈیو وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن سے گرفتاری ہونے والی انمول عرف پنکی کی پرانی آڈیوز لیک ہوئیں جس میں وہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کھلا چیلنج کررہی تھی۔ مبینہ آڈیو میں پنکی نے دعویٰ کیا کہ ’’میں پورے کراچی میں دھڑلے سے کام کر رہے ہیں، روک سکو تو روک لو‘‘۔ انمول عرف پنکی مبینہ آڈیو میں خود کو “برانڈ” قرار دیتے ہوئے اہلکاروں کا مذاق اڑاتی رہی ہیں جبکہ منشیات کی سپلائی اور “گولڈن اسٹاک” کا بھی ذکر بھی کیا۔ آڈیو میں پنکی کا کہنا تھا کہ “پانچ، سات، آٹھ سال گزر جاتے ہیں مگر کوئی پکڑ نہیں پاتا”۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل