Loading
شہر قائد میں پاک کالونی کے علاقے حسن اولیاء مکہ مسجد کے قریب واقع نجی کلینک میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا پولیس کے مطابق واقعہ بظاہر ذاتی رنجش کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نجی کلینک پر آئے جہاں انہوں نے پہلے ناصر نامی شخص سے ڈاکٹر کے بارے میں پوچھ گچھ کی اس دوران کلینک میں دو خواتین بھی موجود تھیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کلینک میں موجود محمد علی نامی شخص کو اپنے ساتھ لے جانے لگے تاہم مقتول کی جانب سے مزاحمت کرنے پر ملزمان نے اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
عینی شاہدین کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد مقتول کی لاش گھسیٹتے ہوئے دوبارہ کلینک کے اندر پھینک کر فرار ہوگئے واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس اور کرائم سین یونٹ نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ عینی شاہدین کے بیانات بھی قلم بند کیے جا رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل