Loading
شالیمار کے علاقے میں گھر میں ہونے والی گن پوائنٹ ڈکیتی کا پولیس نے ڈراپ سین کر دیا واردات کا ماسٹر مائنڈ گھر کا سگا بھانجا ہی نکلا۔
ایس ایچ او شالیمار علی حسن کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گلبرگ کے علاقے سے گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر اپنے ہی ماموں کے گھر ڈکیتی کی منصوبہ بندی کی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو واردات کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ڈاکو گن پوائنٹ پر گھر میں داخل ہوئے اہلخانہ کو یرغمال بنایا اور لاکھوں روپے مالیت کا سونا اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔
دورانِ تفتیش سگے بھانجے نے واردات کی منصوبہ بندی اور سہولت کاری کا اعتراف کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت زرگم، حیدر اور عمار کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے لوٹا گیا سونا، نقدی رقم، پستول اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او شالیمار علی حسن اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل