Loading
راولپنڈی میں ڈیجیٹل ٹریفک چالان "ون ایپ کا آغاز کر دیا گیا۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق راولپنڈی میں پہلی بار شواہد پر مبنی ٹریفک انفورسمنٹ سسٹم نافذ کیا گیا ہے جس میں ویڈیو ثبوت کے ساتھ چالان کرکے شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ ٹریفک خلاف ورزیوں کی ویڈیو ریکارڈنگ محفوظ اور قابلِ تصدیق ہوگی۔
ترجمان نے کہا کہ موقع پر ہی شناختی کارڈ ، ڈرائیونگ لائسنس اور FIR سے متعلق تصدیق بھی ہوسکے گی، گاڑی کی ملکیت، فٹنس سرٹیفکیٹ اور روٹ پرمٹ کی فوری ویری فکیشن ہوگی، تجاوزات ماحولیاتی خلاف ورزیوں پر بھی ڈیجیٹل کارروائی ہوگی۔
چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کا کہنا ہے کہ انٹیگریٹڈ سسٹم کے تحت ای چالان، ایف آئی آر اسٹیٹس، کریمنل ریکارڈ بھی چیک ہوگا، ٹریفک وائلیشن کی تفصیلات کیو آر کوڈ کے ذریعے شہریوں کو موصول ہوسکیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل شواہد سے شفاف اور بلا امتیاز انفورسمنٹ یقینی بنائیں گے، ون ایپ کے نفاذ سے سڑکوں پر نظم و ضبط اور محفوظ سفر کو فروغ ملے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل