Loading
خیبرپختونخوا کے محکمہ داخلہ نے سرکاری ملازمین کی جانب سے مبینہ طور پر دہشت گردوں کو معاونت فراہم کرنے کے معاملے پر کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ کی دستاویز کے مطابق مبینہ طور پر دہشت گردوں کو معاونت فراہم کرنے والے سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور محکمہ داخلہ نے متعلقہ محکموں کو ٹاسک دے دیا ہے۔
دستاویز کے مطابق محکموں کو سرکاری ملازمین کا ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اورڈیٹا مرتب کرکے اسے آن لائن سافٹ وئیر پر اپ لوڈ کیا جائے۔
محکمہ داخلہ نے دہشت گردوں کی معاونت میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کاروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی مبینہ معاونت کرنے والے دو ہزار سے زائد افراد کی شناخت کرکے نوٹیفائی کریں۔
دستاویز کے مطابق ہدایت کی گئی ہے کہ شناخت ہونے والوں میں سرکاری ملازمین، ٹھیکہ دار اور دیگر افراد کو شیڈول فور میں شامل کیا جائے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل