Wednesday, May 13, 2026
 

شاہد آفریدی کو کھیل کے شعبے میں نمایاں خدمات پر ہلالِ امتیاز سے نواز دیا گیا

 



پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کو کھیل کے شعبے میں نمایاں خدمات سر انجام دینے پر ہلال امتیاز کا ایوارڈ دے دیا گیا۔ ایوان صدر  میں مختلف شعبہ جات میں اعلیٰ کارکردگی سے متعلق اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے مختلف شخصیات میں اعزازات تقسیم کیے۔  اس تقریب میں شاہد خان آفریدی کو بھی کھیل کے شعبے میں نمایاں خدمات پر اس اہم اعزاز سے نواز دیا گیا جبکہ کوہ پیما شہروز کاشف کے لیے ہلال امتیاز کا ایوارڈ ان کی والدہ نے وصول کیا۔ تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو ان کی نمایاں کارگردگی کی بنیاد پر مختلف اعزازات سے نوازا گیا، جن اعزازات سے مختلف شخصیات کو نوازا گیا ان میں نشان امتیاز ، ہلال امتیاز اور شجاعت امتیاز ایوارڈز شامل ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل