Wednesday, May 13, 2026
 

آبادی کو بڑی تباہی سے بچانے والے بہادر شہری لیاقت علی شہید کو ستارہ جرأت سے نواز دیا گیا

 



وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی سفارش پر کوہاٹ کے قریب اپنی جان قربان کرکے مقامی آبادی کو بڑی تباہی سے بچانے والے بہادر شہری لیاقت علی کو صدر پاکستان نے ستارہ شجاعت سے نواز دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں بہادر اور شہید شہری لیاقت علی کو دیے جانے والا ستارہ شجاعت شہید شہری لیاقت علی کی والدہ نے وصول کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ شہید لیاقت علی نے ہمت و بہادری کی ایسی مثال قائم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز اور پاکستانی عوام نے ہزاروں جانوں کی قربانیاں دیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کر سکتی، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم سے ارض وطن کی حفاظت کیلئے ملک کا ہر شہری سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ شہری آبادیوں اور معصوم و نہتے لوگوں کو نشانہ بنانے والے بزدل دہشت گرد پاکستانی قوم کے بلند حوصلے کو پست نہیں کر سکتے، مجھ سمیت پوری قوم شہید لیاقت علی اور انکے اہل خانہ کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل