Wednesday, May 13, 2026
 

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کا دوسرا فلڈ لائٹ میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا

 



پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریزکا دوسرا فلڈ لائٹ میچ جمعرات کونیشنل بنک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ روٹیشن پالیسی کے تحت پاکستان ٹیم میں کم از کم دو تبدیلیاں متوقع ہیں، پہلا مقابلہ ریکارڈ 153 رنزسے جیتنے والی پاکستان ویمن ٹیم کو 3 میچزکی سیریزمیں 0-1 کی سبقت حاصل ہے، سیریزکا مقصد آئی سی سی ویمنزٹی ٹونٹی ورلڈ کپ2026 سے قبل تیاری ہے،میگا ایونٹ 12 جون سے 5 جولائی تک انگلینڈ اورویلزمیں طے ہے۔  تیسرا و آخری میچ جمعہ کوکھیلا جائے گا، پہلے میچ میں زمبابوے کی ٹیم 5وکٹوں پر237 رنز کے جواب میں 84 رنزپرمیدان بدرہوگئی تھی ،سیریزمیں پاکستان اسکواڈ فاطمہ ثنا( کپتان)، عالیہ ریاض، امبرکائنات، عائشہ ظفر، ایمان فاطمہ، گل فیروزہ، ارم جاوید، منیبہ علی( وکٹ کیپر)، نشرح سندھو، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، سدرہ اقبال، سائرہ جبین، تسمیہ رباب اور طوبہ حسن پر مشتمل ہے۔ عالمی ویمنز کپ سے قبل پاکستان 28 مئی سے 4 جون تک آئرلینڈ میں ہونے والے سہ ملکی ٹی ٹونٹی ویمن ٹورنامنٹ میں بھی شرکت کرے گا،میزبان آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز بھی ایونٹ کا حصہ ہوں گے۔  دریں اثنا  دونوں ٹیموں نے بدھ کو پریکٹس سیشن میں شرکت کی بجائے آرام کو ترجیح دی جبکہ کھلاڑیوں نے نجی مصروفیات میں وقت گزارا، واضح رہے کہ پیرکو پہلے میچ میں پاکستان نےکئی ریکارڈز بنائے، قومی ویمن ٹیم نے 153 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سب سے زیادہ مارجن سےجیت کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔ پاکستان کی ویمن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں رنزکے لحاظ سے سب سے بڑی 147 رنزکی فتح ملائیشیا کے خلاف 7 جون 2018 کو ویمن ایشیا کپ میں حاصل کی تھی، ملائیشیا ویمن ٹیم 5 وکٹوں پر177 رنزکے جواب میں 30 رنزپرڈھیرہوگئی تھی،پاکستان ویمن ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اپنا بلند ترین اسکور 5 وکٹوں پر 237 رنزاسکورکیا،اس سے قبل پاکستان کا سب سے بڑا اسکور181 رنزجنوبی افریقہ کے خلاف تھا۔ عائشہ ظفر نے منیبہ علی کا تیز ترین سینچری کا ریکارڈ بھی توڑا،عائشہ ظفرنے 47 گیندوں پر 15 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے سنچری اسکورکی،قبل ازیں منیبہ علی نے آئر لینڈ  کے خلاف 68 گیندوں پر سینچری بنائی تھی،عائشہ ظفر نے پاکستان ویمن  کی تیسری سینچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ قبل ازیں دونوں سینچریز منیبہ علی کے نام تھیں،قومی ویمن ٹیم نے پاکستان  ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا سب سے بڑے انفرادی اسکور  232 رنزکا ریکارڈ بھی توڑا،عائشہ ظفر نے ناقابل شکست 102 رنز کے ساتھ سنچری اسکور کرنے والی دوسری  ویمن بیٹر بننے کے ساتھ سب سے بڑا انفرادی اسکور بھی اپنے نام کیا۔ عائشہ ظفر  کسی اننگ میں سب سے زیادہ 17 چوکے لگانے والی ویمن بیٹر بھی بن گئیں،کپتان فاطمہ ثنا  46 وکٹوں کے ساتھ قومی  فاسٹ بولرز میں سرفہرست ہو گئیں، پاکستان نے پہلی مرتبہ اننگ میں 200 سے زائد رنز بنائے،قومی ویمن ٹیم نے انٹرنیشنل ویمن ٹی ٹونٹی کی تیسری بڑی اننگ کھیلی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل