Wednesday, May 13, 2026
 

پاکستان شاندار ثالث رہا؛ ٹرمپ نے ساتھی سینیٹر کی پاکستان پر تنقید کو مسترد کردیا

 



ایران کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات میں پاکستان نے بطور واحد ثالث کے اپنا بھرپور کردار کیا جسے دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں ایک بار پھر ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ سفارتی مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ پاکستان شاندار ملک ہے۔ جس کے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے لیے بہترین کردار ادا کیا ہے۔ امریکی صدر نے پاکستان اور اس کی قیادت کے ایران جنگ بندی معاہدے میں ثالثی کے کردار کی تعریف بارہا کرچکے ہیں تاہم اس بار صدر ٹرمپ کے بیان کی اہمیت کچھ بڑھ گئی ہے۔ امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم جو ٹرمپ کے قریبی ساتھی بھی ہیں، انھوں نے اپنے ایک متنازع بیان میں کہا ہے کہ وہ پاکستان کو ایران جنگ بندی معاہدے میں ایک غیر جانبدار ثالث تسلیم نہیں کرتے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے تازہ بیان میں ساتھی سینیٹر کا نام تو نہیں لیا لیکن جس طرح پاکستانی قیادت کے ثالثی کے کردار کو سراہا ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ سینٹر لنڈسے گراہم کے الزام کو کوئی اہمیت نہیں دیتے۔    

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل