Loading
شہر قائد کے ضلع سینٹرل میں تھانہ سرسید پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد دو زخمی ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق سیکٹر 7C کچی آبادی سریا گلی کے قریب مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔
ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جس پر اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دونوں ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں قابو کرلیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت منصف خان ولد محسن خان اور رحمت اللہ ولد نور محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول 30 بور، ایک موٹر سائیکل، 2 موبائل فون اور ایک پرس برآمد کرلیا گیا ہے۔
زخمی ملزمان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ان کے خلاف ضابطے کے مطابق مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے کریمنل ریکارڈ اور شہر میں ہونے والی دیگر وارداتوں میں ممکنہ ملوث ہونے کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل