Loading
کاہنہ میں گجومتہ کے قریب پولیس ناکے پر مشکوک افراد کی فائرنگ کے بعد ہونے والے مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ایس ایچ او عامر شہزاد کے مطابق کاہنہ پولیس نے گجومتہ کے قریب ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ موٹر سائیکل پر سوار تین مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔
پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ایک ڈاکو زخمی ہوگیا جسے اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت اللہ وسایا کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق اللہ وسایا ڈکیتی سمیت 50 سے زائد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
پولیس نے زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل