Loading
متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے مبینہ دورے کی تردید کر دی جس کے بارے میں بعض میڈیا رپورٹس نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ایران جنگ کے دوران خفیہ طور پر متحدہ عرب امارات پہنچے اور اماراتی صدر سے ملاقات کی۔
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے اس دورے کو تاریخی پیش رفت قرار دیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ یہ اسرائیل اور یو اے ای کے تعلقات میں اہم سنگ میل ہے۔
تاہم اماراتی وزارت خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات ابراہیمی معاہدے کے تحت شفاف اور علانیہ ہیں، اور ان میں کوئی خفیہ یا غیر اعلانیہ ملاقاتیں شامل نہیں ہیں۔
الإمارات تنفي ما يتم تداوله بشأن زيارة رئيس الوزراء الإسرائيلي أو استقبال وفد عسكري إسرائيلي pic.twitter.com/rl5XSzX2RG
— MoFA وزارة الخارجية (@mofauae) May 13, 2026
اماراتی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ ریاست میڈیا سے توقع رکھتی ہے کہ وہ معلومات کی درستگی کا خیال رکھے اور بغیر تصدیق کے دعووں کو نہ پھیلائے یا سیاسی تاثر پیدا کرنے کے لیے استعمال نہ کرے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل