Thursday, May 14, 2026
 

فرانسیسی صدر میکرون کو اہلیہ نے تھپڑ کیوں مارا تھا؟ کتاب میں انکشاف

 



ایک نئی فرانسیسی کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فرانسیسی صدر میکرون کو ان کی اہلیہ بریجیٹ میکرون نے مبینہ طور پر اس لیے تھپڑ مارا کیونکہ انہوں نے میکرون کے فون پر ایک ایرانی نژاد اداکارہ کو بھیجے گئے نامناسب میسیجز دیکھ لیے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دعویٰ فرانسیسی صحافی فلوریان تاردیف کی کتاب Un Couple (Presque) Parfait میں کیا گیا ہے۔ کتاب کے مطابق میکرون اور ایرانی اداکارہ کے درمیان کئی ماہ تک ’تعلق‘ رہا جبکہ بعض پیغامات میں میکرون نے اداکارہ کو بہت خوبصورت بھی کہا تھا۔ تاہم بریجیٹ میکرون کے نمائندے نے اس دعوے کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ اہلیہ میکرون کا فون چیک نہیں کرتیں۔ Footage shows First Lady Brigitte Macron appearing to slap President Emmanuel Macron moments before their arrival in Hanoi, Vietnam on May 25. The incident, captured inside the presidential aircraft, has stirred speculation as the French leader begins a high-stakes diplomatic… pic.twitter.com/rIZSDgWeDM — TRT World (@trtworld) May 26, 2025 دوسری جانب ایرانی اداکارہ نے بھی کتاب میں کیے گئے دعوے کی تردید کی اور کہا کہ اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ واضح رہے میکرون کو تھپڑ مارے جانے کا واقعہ  2025 میں ویتنام کے دورے کے دوران پیش آیا جب جہاز سے اترتے وقت بریجیت میکرون اپنے شوہر کے چہرے کو ہاتھوں سے دھکا دیا۔ اُس وقت ایوانِ صدر نے اسے مذاق اور ہنسی کھیل قرار دیا تھا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل