Loading
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شائقین نے بھرپور دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے ٹکٹس کی ریکارڈ خریداری کرلی۔
آئی سی سی جلد ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے ڈیڑھ لاکھ ٹکٹ کی فروخت کا سنگ میل عبور کرلے گی، یہ کسی بھی سابقہ ایونٹ میں افتتاحی میچ سے قبل زیادہ کا ریکارڈ ہے۔
افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان برمنگھم میں ہوگا۔
ایونٹ کے آغاز میں اگرچہ ابھی 30 یوم باقی ہیں لیکن یہ ریکارڈ ٹکٹس کی فروخت کا ایونٹ بن چکا ہے۔
???????? ???????????????? ???????? ???????? ⏳
The excitement for the ICC Women’s #T20WorldCup 2026 is building fast with record-breaking demand for tickets ????
More ➡️ https://t.co/VgwKOw55Du pic.twitter.com/YXtizsWobL
— ICC (@ICC) May 13, 2026
جس رفتار سے ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے حکام کو یقین ہے کہ جلد ڈیڑھ لاکھ کا سنگ میل بھی عبور ہوجائے گا۔
اس سے قبل آسٹریلیا میں 2020 میں منعقدہ ایڈیشن میں ایک لاکھ 36 ہزار 549 ٹکٹس کی فروخت کا ریکارڈ بنا تھا۔
واضح رہے کہ وارم اپ میچز میں پاکستانی ٹیم کا 6 جون کو ڈربی میں سری لنکا سے سامنا ہوگا، 9 جون کو ڈربی میں ہی اسکاٹ لینڈ کی ٹیم گرین شرٹس کے مقابل ہوگی۔
The warm-up fixtures for ICC Women's #T20WorldCup 2026 have been revealed with 30 days to go ????
Full details ➡️ https://t.co/4gDF6qkqyU pic.twitter.com/HbJ5HwSsZ1
— ICC (@ICC) May 13, 2026
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل