Thursday, May 14, 2026
 

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کو پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل بڑا دھچکا

 



بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا، اوپنر شادمان اسلام انجری کے باعث سیریز کے دوسرے میچ سے باہر ہو گئے۔ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے مطابق شادمان اسلام کو میرپور ٹیسٹ کے دوران کیچ لیتے ہوئے سینے پر چوٹ لگی تھی جس کے بعد انہیں تکلیف کے باعث میدان چھوڑنا پڑا۔ بنگلا دیش کے فزیو بایزید الاسلام خان نے تصدیق کی کہ شادمان کو ٹریومیٹک چیسٹ کنٹوشن کا سامنا ہے اور وہ سلہٹ میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ شادمان اسلام کی جگہ 28 سالہ بائیں ہاتھ کے بیٹر ذاکر حسن کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ ذاکر حسن آخری بار نومبر 2024 میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے ہوئے نظر آئے تھے۔ رپورٹس کے مطابق ذاکر حسن حالیہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں شاندار فارم میں ہیں اور 2025-26 سیزن میں 600 سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ بنگلا دیش نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 104 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 16 مئی کو سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل