Friday, May 15, 2026
 

آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی سربراہی میں ڈیرہ بگٹی میں اہم جرگے کا انعقاد

 



آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی سربراہی میں ڈیرہ بگٹی میں اہم جرگے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر، ضلعی افسران، سیاسی قائدین، قبائلی عمائدین اور عوام نے بھرپور شرکت کی۔   جرگے میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اورعوامی مسائل کے فوری حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، آئی جی ایف سی نےعوامی مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام امن و اتحاد اورعوامی تعاون سے وابستہ ہے۔ اس موقع پر قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ ایف سی بلوچستان کی لازوال قربانیوں کی بدولت آج ڈیرہ بگٹی میں امن قائم ہے، جرگے کے انعقاد سے عوامی مسائل حل ہوں گے، قبائلی عمائدین نے حکومت اور سیکیورٹی اداروں کیساتھ مکمل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل