Friday, May 15, 2026
 

افغانستان میں پہلے سے قائم رہائشی بستیوں اور ہاؤسنگ اسکیموں کو"سرکاری زمین" قرار دینے کا قانون

 



افغان طالبان رجیم نے افغان عوام کی جائیدادوں کو سرکاری زمین قرار دینے کا قانونی پاس کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان رجیم نے رہائشی زمینیں سرکاری قرار دیکر شہریوں کو دوبارہ فروخت کرنے کا منصوبہ تیار کیا۔ افغان جریدہ افغانستان انٹرنیشنل کےمطابق طالبان رجیم نے سرکاری قراردی گئی رہائشی زمینوں اور جائیدادوں کو فروخت کرنے کا نیا قانون نافذ کردیا ہے۔ طالبان رجیم سابقہ مالکانہ حقوق کوکالعدم قرار دیکر زمین دوبارہ شہریوں کوفروخت کرےگی۔قانون طالبان کوپہلےسےقائم رہائشی بستیوں اور ہاؤسنگ اسکیموں کو"سرکاری زمین" قرار دیکر قبضے میں لینے کا اختیار دیتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل