Loading
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکلا کو 20 مئی تک دلائل کے لیے حتمی مہلت دے دی ہے۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے اس حوالے سے تحریری حکم جاری کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سلمان صفدر نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ہدایات لینے کے لیے التوا کی درخواست دی اور نیب نے سلمان صفدر کی التوا کی درخواست کی مخالفت کی۔
عدالت نے کہا کہ امید ہے فریقین جان بوجھ کر سماعت سے غیر حاضر نہیں ہوں گے اور نہ ہی غیر ضروری التوا مانگیں گے۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ آج کی سماعت میں دلائل کے بجائے سلمان صفدر نے کمزور وجوہات پر التوا کی درخواست دائر کی۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ مرکزی اپیلیں سلمان صفدر کی جانب سے دائر کی گئی تھیں۔ کیس کی حساسیت اور اہمیت کی وجہ سے آخری اور حتمی مہلت دی جارہی ہے۔
عدالت نے کہا کہ سلمان صفدر تمام ضروری اقدامات کرلیں اور آئندہ سماعت 20 مئی کو اپیلوں پر دلائل دیں۔
حکم نامے کے مطابق گزشتہ سماعت پر فریقین کو حاضری یقینی بنانے اور اپیل پر دلائل کی ہدایت کی گئی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل