Loading
انگلش کاؤنٹی کلب یارکشائر نے پاکستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر فہیم اشرف کو رواں سیزن کے وائیٹیلٹی بلاسٹ کے لیے اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 32 سالہ فہیم ایشرف آسٹریلوی آل راؤنڈر ول سدرلینڈ کی جگہ ٹیم کا حصہ بنیں گے جو کندھے کی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
فہیم ایشرف اس سے قبل بھی انگلش کاؤنٹی کرکٹ کھیل چکے ہیں۔ وہ نارتھمپٹن شائر اور سسیکس کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
The Yorkshire County Cricket Club is pleased to confirm the overseas signing of Faheem Ashraf ????
The Pakistan international replaces Will Sutherland who withdrew from his time with the Club due to injury.
Find out more: https://t.co/p1cS35BczP pic.twitter.com/4vLGgGyRK7
— Yorkshire CCC (@YorkshireCCC) May 14, 2026
فہیم اشرف 22 مئی کو ناٹنگھم شائر کے خلاف یارکشائر کے پہلے وائیٹیلٹی بلاسٹ میچ سے قبل اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔
فہیم ایشرف دو کاؤنٹی چیمپئن شپ میچز میں بھی دستیاب ہوں گے جن میں واروکشائر اور لائیسسٹر شائرکے خلاف مقابلے شامل ہیں۔
فہیم ایشرف نے یارکشائر میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کئی پاکستانی کھلاڑی اس کلب کی نمائندگی کر چکے ہیں اور انہوں نے یہاں کے ماحول اور ٹیم کے معیار کی بہت تعریف کی ہے۔
پاکستان کے لیے 85 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے فہیم ایشرف کو پی ایس ایل میں ایک ہزار رنز اور 100 وکٹیں مکمل کرنے والے دوسرے کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل