Loading
آئی پی ایل میں کرکٹرز کو بلیک میل کرنے میں اہم بورڈ عہدیدار کے سیکریٹری کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ کھلاڑی سے معاہدہ دلوانے کے بدلے بطور کمیشن بڑی رقم طلب کی گئی جب کھلاڑی نے مبینہ طور پر یہ رقم دینے سے انکار کیا تو متعلقہ سیکریٹری نے اسے بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کھلاڑی کی جانب سے کوئی خاطر خواہ ردعمل نہ ملنے پر مذکورہ سیکریٹری نے مبینہ طور پر ایک رپورٹر کے ساتھ مل کر سوشل میڈیا پر کھلاڑی کی ذاتی زندگی کو سامنے لانے کی کوشش کی۔
سوشل میڈیا پر آئی پی ایل کرکٹرز کیخلاف جو شور شرابا ہورہا ہے اس کا تعلق اسی اسکینڈل سے جوڑا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ ایک اور واقعہ بھی سامنے آیا جس میں ایک آئی پی ایل کرکٹر کی گرل فرینڈ پر مبینہ طور پر حساس معلومات باہر کے لوگوں کو دینے کا الزام ہے، جب بورڈ حکام سے اس بارے میں رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو کسی نے بھی اس پر تبصرہ نہیں کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل