Friday, May 15, 2026
 

انمول پنکی کی نشاندہی پر کراچی سے 45 لاکھ روپے مالیت کی کوکین برآمد

 



کوکین کوئین انمول عرف پنکی کی نشاندہی پر پولیس نے ابوالحسن اصفہانی روڈ کے اے ون کمپلیکس میں چھاپا مار کر بھاری مقدار میں کوکین برآمد کر لی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ برآمد شدہ منشیات 45 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ہے۔ پولیس نے ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف سچل تھانے میں نیا مقدمہ نمبر 783/26 درج کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ اسٹیشن انویسٹی گیشن آفیسر بغدادی مثل خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں ملزمہ کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق دوران تفتیش ملزمہ نے کوکین کی موجودگی کا انکشاف کیا، جس پر ملزمہ کی نشاندہی پر خواتین اہلکاروں کے ہمراہ کارروائی کی گئی۔ پولیس نے ابوالحسن اصفہانی روڈ کے اے ون کمپلیکس پر چھاپا مارا، جہاں ملزمہ نے خود پولیس کو فلیٹ کی نشاندہی کی، جس پر تالا لگا ہوا تھا۔ پولیس نے تالا توڑ کر فلیٹ میں داخل ہو کر تلاشی لی اور باتھ روم میں تھیلیوں میں پیک کوکین ملی، جس کا وزن 228 گرام تھا۔ موقع سے 7 خالی ڈبیا بھی برآمد کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمہ نے تفتیش کے دوران منشیات کی موجودگی کا اہم انکشاف کیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل