Friday, May 15, 2026
 

طویل عرصے بعد بین الاقوامی ہاکی کی پاکستان واپسی کا امکان

 



پاکستان ہاکی فیڈریشن(پی ایچ ایف) نے کوریا کو 4 ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان مدعو کیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی نے نجی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران بتایا کہ سیریز کے لیے بات چیت ابتدائی مرحلے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایف کی خواہش ہے کہ جولائی کے آخری ہفتے میں سیریز پاکستان میں کھیلی جائے۔ محی الدین وانی نے بتایا کہ اس سلسلے میں ابھی بات چیت جاری ہے جس کے بعد سیریز کے لیے شہروں کا حتمی فیصلہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوریا کا دورہ طے ہوگیا تو بین الاقوامی ہاکی کی پاکستان کی سرزمین پر واپسی سے ایک نئے سفر کی شروعات ہو سکے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم 15 سے 30 اگست تک ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ میں روانگی سے قبل کوریا کے ساتھ 4 ٹیسٹ کی سیریز کھیلنے کی خواہشمند ہے۔ عالمی درجہ بندی میں پاکستان 12ویں اور کوریا 20ویں نمبر پر ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل