Friday, May 15, 2026
 

بیت المقدس پر قبضے کی یاد میں اسرائیلیوں کا مسلم کوارٹر میں پریڈ کا انعقاد

 



مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی قوم پرستوں نے بیت المقدس پر قبضے کے 60 سال مکمل ہونے پر پریڈ کیا اور نسل پرستانہ نعرے لگائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں ہزاروں کی تعداد میں اسرائیلیوں نے تقریباً چھ دہائیوں قبل جنگ میں مشرق بیت المقدس پر قبضے کی یاد میں سالانہ پریڈ کا انعقاد کیا۔ پریڈ کے دوران فلسطینیوں نے خوف کی وجہ سے گھروں کے اندر خود کو بند کر رکھا تھا۔ اسرائیلیوں نے مسلم کوارٹر سے پریڈ کا آغاز کیا جبکہ کچھ مظاہرین جن میں زیادہ تر نوجوان تھے، نے اسرائیلی پرچم لہراتے ہوئے "تمہارے گاؤں جل جائیں" اور "عربوں کی موت" کے نعرے لگائے۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے 1967 کی مشرق وسطیٰ کی جنگ میں مشرقی یروشلم پر قبضہ کر لیا تھا اور بعد میں اسے ضم کر لیا تھا، ایسا اقدام جسے اقوام متحدہ اور بیشتر ممالک نے تسلیم نہیں کیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل