Friday, May 15, 2026
 

کراچی سمیت ملک بھر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

 



این ڈی ایم اے نے ملک میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کر دیا۔ ملک میں جاری موسمی صورتحال این ای او سی کی جانب سے جاری پیشگی الرٹس کے عین مطابق ہے۔ وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے مون سون قومی کانفرنس کا انعقاد کیا، این ڈی ایم اے نے مون سون سے قبل پیشگی اقدامات کا جائزہ لیا۔ آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے۔ مری، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، گجرات، گجرانوالہ، نارووال، منڈی بہاالدین، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال اور اوکاڑہ کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گلگت، اسکردو، ہنزہ، نگر، غذر، دیامر، استور، گھانچے، شگر، کھرمنگ، مظفرآباد، نیلم ویلی، باغ، حویلی، پونچھ اور راولاکوٹ میں بارش کا امکا ہے۔ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں ژالہ باری کا امکا ہے۔ چترال، دیر، سوات، صوابی، کالام، منگورہ، مالاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ،چارسدہ اور ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ حیدرآباد، کراچی، ماتلی، مٹیاری، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، ٹھٹھہ، بدین، میرپور خاص، سجاول، جامشورو اور گردونواح کے علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ کوٹہ، ژوب، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، پشین، چمن، لورالائی، خضدار، قلات، مستونگ، زیارت، سبی، بارکھان، کوہلو، ڈیرہ بگٹی،سوراب، حب، گوادر اور کیچ میں بھی بارش کا امکان ہے۔ شمالی علاقہ جات میں بڑھتے درجہ حرارت کے باعث گلیشیئرز پگھلنے سے گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق شہری گلیشیائی جھیلوں کے قریب جانے اور پر خطر ڈھلوانوں پر قیام سے اجتناب کریں، احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ جنوبی علاقوں میں تیز ہواؤں اور ممکنہ ژالہ باری کے باعث کمزور تعمیرات، سولرپینل اور گاڑیوں کو نقصان کا خدشہ ہے۔ پہاڑی علاقوں میں بارش کے باعث سفر میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل