Friday, May 15, 2026
 

چین نے ایران اور امریکا سے بڑا مطالبہ کر دیا

 



چین نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے اور آبنائے ہرمز کو فوری طور پر دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی کا واحد حل سفارت کاری اور بات چیت ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے اپنے بیان میں کہا کہ چین کے نزدیک آبنائے ہرمز کے مسئلے کا پائیدار حل امریکا اور ایران کے درمیان مستقل اور جامع جنگ بندی کے قیام میں مضمر ہے۔ چینی نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں وانگ ای نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ گفتگو میں اس بات پر زور دیا کہ طاقت کے استعمال سے مسائل حل نہیں کیے جا سکتے اور مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحد درست راستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکراتی عمل فوری طور پر کامیاب نہیں ہوتا، تاہم جب ایک بار بات چیت کا دروازہ کھل جائے تو اسے دوبارہ بند نہیں ہونا چاہیے۔ چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بیجنگ خطے میں امن مذاکرات کو فروغ دینے کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہا ہے اور جنگ کے فوری خاتمے کے ساتھ مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل