Saturday, May 16, 2026
 

بنگلادیش کیخلاف سیریز؛ پاکستانی فاسٹ بولر کیچ پکڑنے کے دوران زخمی، اسٹریچر پر منتقل

 



بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب فاسٹ باؤلر حسن علی فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوئے اور ان کو اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا۔ سیلہٹ ٹیسٹ میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب حسن علی نے بنگلا دیشی بیٹر کا ریٹرن کیچ لینے کی کوشش کی، تاہم گیند ان کے ہاتھ سے لگنے کے بعد ان کے سر پر جا لگی اور وہ توازن برقرار نہ رکھ سکے۔ واقعے کے فوری بعد پاکستانی کھلاڑی اور میڈیکل اسٹاف میدان میں پہنچ گئے جبکہ حسن علی کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اسٹریچر پر میدان سے باہر منتقل کیا گیا۔ اس دوران اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ بھی تشویش میں مبتلا دکھائی دیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حسن علی کو سر پر چوٹ آئی تاہم بعد ازاں انہوں نے ٹیم انتظامیہ کی نگرانی میں دوبارہ میدان میں واپسی بھی کی، جس سے مداحوں نے سکھ کا سانس لیا۔ پاکستانی ٹیم پہلے ہی سیریز میں دباؤ کا شکار ہے اور ایسے میں سینئر فاسٹ باؤلر کی انجری ٹیم کے لیے پریشان کن سمجھی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری میچ سیلہٹ میں کھیلا جا رہا ہے جبکہ بنگلا دیش کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل