Loading
شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 11-E زونل آفس کے قریب مومن آباد پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 زخمی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس اور چھیپا حکام کے مطابق مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے ملزمان کی شناخت حسین علی اور ارسلان کے نام سے ہوئی ہے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
جبکہ تیسرے گرفتار ملزم عمیر کو تھانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل